Friday, May 10, 2024

نائیجیرین حکومت نے صدر کا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر ٹویٹر سروس غیر معینہ مدت تک بند کردی

نائیجیرین حکومت نے صدر کا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر ٹویٹر سروس غیر معینہ مدت تک بند کردی
June 5, 2021

ابوجا (92 نیوز) نائیجیریا کی حکومت نے صدر بوحاری کا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر ملک بھر میں ٹویٹر سروس غیر معینہ مدت تک بند کردی۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیرین حکام نے گزشتہ روز ٹویٹر سروس کو ملک بھر میں بند کرنے کا اعلان کیا۔ دو روز قبل سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹ نے نائیجیریا کے صدر کے ٹویٹ کو قواعد و ضوابط کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے اپنے پلیٹ فارم سے حذف کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، ٹوئٹ میں بوحاری نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے کی صورت حال پر مخالفین کے لیے دھمکی آمیز زبان استعمال کی تھی۔

بوحاری نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’ بیافرا میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران جو تباہی اور ہلاکتیں ہوئیں، اُن کے ذمہ داران بہت کم عمر ہیں، جنہیں کچھ لوگ استعمال کررہے ہیں، ایسے لوگوں کو کسی صورت چھوڑنا نہیں چاہیے۔‘‘

بوحاری کے ڈیلیٹ کیے گئے ٹوئٹ میں 1967-1970 کے دوران کے نائیجیریائی خانہ جنگی کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔