Thursday, March 28, 2024

نائیجیریا میں پہلی بار پرامن انتقال اقتدار، صدر محمد بہاری نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری تقریب میں سابق صدر جوناتھن کو الوداعی عشائیہ

نائیجیریا میں پہلی بار پرامن انتقال اقتدار، صدر محمد بہاری نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری تقریب میں سابق صدر جوناتھن کو الوداعی عشائیہ
May 29, 2015
نائجیریا (ویب ڈیسک) نائیجیریا کے نومنتخب صدر محمد بہاری نے عہدےکا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر گڈلک جوناتھن کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔ نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں ریاست کے سابق سربراہان، عوامی نمائندوں اور مختلف ممالک کے صدور نے شرکت کی جس میں سابق صدر جوناتھن نے نئے منتخب ہونے والے صدر محمد بخاری کو اقتدار کی پرامن منتقلی کی۔ محمد بہاری رواں سال مارچ کے آخر میں ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتے تھے۔ محمد بہاری نائیجیریا کی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے بیلٹ باکس کے ذریعے اقتدار سنبھالا ہے۔ اس سے قبل گڈلک جوناتھن نے محمد بہاری کو ابوجا میں صدارتی محل کا مختصر دورہ بھی کرایا جس کے آخرمیں انہوں نے ایک مضبوط اور خوشحال قوم کی تعمیر کیلئے اتحاد پر زور دیا۔