Saturday, May 18, 2024

نائیجیریا میں لاسافیور سے دو ماہ 132افراد ہلاک

نائیجیریا میں لاسافیور سے دو ماہ 132افراد ہلاک
March 10, 2020
ابوجا  ( 92 نیوز) پوری دنیا جہاں ایک جانب کرونا سے لڑرہی  ہے  وہیں نائیجیریا میں کرونا سے بھی خطرناک وائرس نے تباہی مچادی ہے ،  لاسا فیور سے صرف دو ماہ میں ایک سو بتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نائیجیریا میں لاسا فیور نے ہر طرف سناٹا پھیلا دیا ، گندگی اور چوہوں سے پھیلنے والی بیماری اب انسانوں میں منتقل ہوچکی ہے  اور انسان کے انسان کو چھونے سے پھیل رہی ہے  جو طبی عملے کیلئے بھی بڑا چیلنج بن چکی ہے ۔ معاشی بدحالی کے شکار ملک میں صرف دو ماہ میں سا سو چوہتر کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے ایک سو بتیس اپنی زندگی کی بازی بھی ہار چکے ہیں ۔ لاسا فیور کو ایبولا کی سطح کی بیماری قرار دیا گیا ہے، جو وبائی شکل اختیار کرچکا ہے۔