Sunday, September 8, 2024

نائیجیریا میں قحط جاگ اُٹھا‘ لاکھوں زندگیاں داﺅ پر‘ امداد کی اپیل جاری

نائیجیریا میں قحط جاگ اُٹھا‘ لاکھوں زندگیاں داﺅ پر‘ امداد کی اپیل جاری
July 12, 2016
ابوجا (ویب ڈیسک) نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے شدید قحط کی لپیٹ میں ہیں۔ اقوام متحدہ نے ہزاروں افراد کو غذائی قلت سے بچانے کے لیے ہنگامی امداد کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام حملوں کے بعد ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ بورنو ریاست کے کئی دور دراز علاقوں میں قحط کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ ایک این جی او کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کے بعض علاقوں تک رسائی ممکن نہیں اور وہاں خوراک کا نام و نشان تک نہیں۔ قحط کی وجہ سے ہر روز 10افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اورتین ماہ کے دوران 376 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دس روزکے لیے غذائی قلت پوری کرنے کے لیے 22 کروڑ امریکی ڈالر درکار ہیں۔ یونیسیف کے مطابق ڈھائی لاکھ بچے غذائی قلت کی وجہ سے موت کے دھانے تک پہنچ چکے ہیں۔