Thursday, April 25, 2024

نائجیریا ‏میں بچے استادوں کا امتحان لینے لگے

نائجیریا ‏میں بچے استادوں کا امتحان لینے لگے
March 2, 2019
نائجیریا ( 92 نیوز ) استاد بچوں کا امتحان تو لیتے تھے لیکن نائیجیریا میں اب بچے استادوں کا امتحان لے رہے ہیں۔ جو استاد پاس نہیں ہوتا اسے نوکری سے فارغ کردیا جاتا ہے۔ نائجیریا میں اساتذہ کی تعلیمی قابلیت جانچنے کا ایک نیا لیکن منفرد اور دلچسپ طریقہ شروع کیا گیا ہے۔افریقی ملک میں نرسری جماعتوں کے 6 سالہ بچوں کے پوچھے گئے سوال اساتذہ کے سامنے پیپر کی صورت رکھ دیئے جاتے ہیں۔ جو اساتذہ پرچے میں 75 فیصد نمبر لے لیتے ہیں وہ اپنی نوکری پر بحال جبکہ جو استاد بچوں کے ان انتہائی آسان سوالوں تک کے جواب دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے انہیں نوکری سے فارغ کر دیا جاتا ہے۔ شمالی ریاست کڈونا کے گورنر کے مطابق بچوں کے تیار کردہ امتحان میں فیل ہونے والے 20 ہزار اساتذہ کو فارغ کیا جا چکا ہے۔اب انکی جگہ میرٹ پر تعلیم یافتہ اور قابل اساتذہ بھرتی کرینگے۔ افریقی ملک کا اساتذہ کی قابلیت جانچنے کا یہ طریقہ ہے تو مختلف لیکن اس سے وہاں کے تعلیمی ڈھانچے میں بہتری ضرور آئے گی۔