Friday, May 10, 2024

نائیجیریا میں ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ، آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم عطا ہرو ہلاک

نائیجیریا میں ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ، آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم عطا ہرو ہلاک
May 22, 2021

ابوجا (92 نیوز) نائیجیریا میں ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم عطا ہرو ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں سوار دیگر گیارہ افراد بھی مارے گئے۔ حادثہ آرمی چیف کے ملک کے شمالی علاقوں کے دورے کے دوران پیش آیا۔ نائیجیرین فضائیہ نے آرمی چیف کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

نائیجیرین فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔