Thursday, March 28, 2024

نائیجیریا: مایدوگوری میں خاتون بمبار کا بس سٹیشن کے قریب مچھلی مارکیٹ میں خودکش حملہ، بیس افراد ہلاک

نائیجیریا: مایدوگوری میں خاتون بمبار کا بس سٹیشن کے قریب مچھلی مارکیٹ میں خودکش حملہ، بیس افراد ہلاک
June 23, 2015
نائیجیریا (ویب ڈیسک) نائیجیریا کے شہر مایدوگوری میں خودکش خاتون بمبار کے حملے میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خودکش حملہ مایدوگوری کے بس سٹیشن کے قریب واقع مچھلی مارکیٹ میں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ بوکو حرام کی کارروائی ہو سکتی ہے تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ خودکش بمبار نے دھماکہ خیز مواد جسم سے باندھ رکھا تھا۔ مایدوگوری شہر کا باگا روڈ حالیہ ہفتوں میں خودکش حملوں، بم دھماکوں اور فائرنگ کا ہدف رہا ہے جبکہ بس سٹیشن کے باہر ایک دوسری لڑکی کی جانب سے خودکش حملے کےاشارہ ملے ہیں تاہم اس حملے میں خودکش بمبار خاتون کے سوا کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔