Friday, May 17, 2024

نائیجیریا ، آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد دھماکہ ، 50افراد ہلاک ،60 زخمی

نائیجیریا ، آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد دھماکہ ، 50افراد ہلاک ،60 زخمی
July 3, 2019
پورٹ ہارکورٹ(ویب ڈیسک )وسطی نائیجیریا میں ایک آئل ٹینکر روڈ پر الٹ کر حادثے کاشکار ہو گیا اور جب لوگ تیل جمع کرنے کے لئے اکٹھے تھے تو دھماکے سے پھٹ گیا جس کے دوران 50افراد زندہ جل گئے جبکہ 60ز خمی ہو گئے ۔ آ ئل ٹینکر ریاست بینوئے میں آہونبے گائوں سے گزرتے ہوئے دکانوں کے قریب الٹ گیا، مقامی لوگ بہنے والے تیل کو جمع کرنے کے لئے دوڑ پڑے تاہم ایندھن کا دھماکہ ہوگیا جس سے اردگرد کے علاقے میں زور دار دھماکہ ہوگیا ۔ دوسری جانب افریقی ملک نائیجر کے مغرب میں ایک فوجی کیمپ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 18 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ نیامے میں ہوا ۔ حملے کے بعد 4 فوجی ابھی تک لا پتہ ہیں۔ حکام کے مطابق مالی کے قر یب سر حدی علاقے میں دہشت گر د مو ٹر سا ئیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور انہوں نے فوجی کیمپ پر اندھا دھند فا ئر نگ کر دی۔فوجی ذرائع کے مطابق عسکر یت پسندوں نے حملے میں 2با رودی گا ڑیاں بھی استعمال کیں جس کے باعث فوجی کیمپ میں موجو د کئی گا ڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ۔ دھماکوں کے باعث ہلا کتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔