Wednesday, April 24, 2024

نائیجرین ہائی کمشنر کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے ملاقات

نائیجرین ہائی کمشنر کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے ملاقات
January 5, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نائیجرین ہائی کمشنر کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی غور جاری ہے۔
ادھر نائیجرین ہائی کمشنر نے عالمی بحری امن کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔