Thursday, March 28, 2024

نائیجر میں فائرنگ سے تین امریکی فوجی ہلاک ، دو زخمی

نائیجر میں فائرنگ سے تین امریکی فوجی ہلاک ، دو زخمی
October 5, 2017

نیامی (92 نیوز) افریقی ملک نائیجر میں فائرنگ کے واقعے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اور نائیجر فوجی مالی کی سرحد کے قریب گشت کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔
امریکی فوجیوں کا تعلق سپیشل سروسز گروپ سے تھا ۔
حکام کے مطابق گرین بیرٹس کے نام سے مشہور ان کمانڈوز کو القاعدہ کے جنگجوئوں نے نشانہ بنایا ۔
افریقی مشن کے مطابق امریکی فوجی نائیجر کی فوج کو تربیت دینے کے مشن پر تعینات ہے۔