Sunday, May 12, 2024

نائپ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں، بابراعظم

نائپ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں، بابراعظم
October 1, 2019
کراچی (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے کہا کہ نائپ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں، محمد یوسف اور سعید انور کی سنچریوں کا ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کروں گا۔ مڈل آرڈربیٹسمین نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاﺅنٹی کرکٹ سے بیٹنگ میں نکھار آیا ہے، ہوم کنڈیشن میں پرفارم کرنے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے، ہوم کنڈیشن میں کھیل کر ہمیشہ انجوائے کرتا ہوں۔ بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ میں مزید بہتری لا نے کے لئے محنت کر رہا ہوں، ہماری اچھی بیٹنگ کے بعد باﺅلرز نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں بھی ضرورت پڑی وہاں اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نائپ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں، سرفراز احمد کو جو مشورہ چاہئے ہوتا ہے وہ مانگتے ہیں، کپتانی کےلئے تو ہر بندہ تیار ہوتا ہے تاہم ابھی تک سوچا نہیں کہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں قومی ٹیم کی قیادت کروں۔