Friday, April 19, 2024

نائٹرس آکسائیڈ کی تجارت پر پابندی کے مجوزہ بل کیخلاف لندن میں شہریوں کا انوکھا احتجاج

نائٹرس آکسائیڈ کی تجارت پر پابندی کے مجوزہ بل کیخلاف لندن میں شہریوں کا انوکھا احتجاج
August 2, 2015
لندن (ویب ڈیسک) لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر کئی شہریوں نے نائٹرس آکسائیڈ کی تجارت پر پابندی کے مجوزہ بل کے خلاف غباروں میں نائٹرس گیس بھر کر انوکھا احتجاج کیا۔ برطانوی حکومت نفسیاتی مریضوں کے لیے استعمال ہونے والی نائٹرس آکسائیڈ پر پابندی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں ایک بل لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے خلاف شہریوں نے پارلیمنٹ اسکوائر پر جمع ہو کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے رنگ برنگے غباروں میں نائٹرس آکسائیڈ بھری اور اسے اپنی سانسوں کا حصہ بھی بنایا۔ نائٹرس آکسائیڈ نفسیاتی مریضوں کے غصے پر قابو پانے میں بہت کارگر ثابت ہوتی ہے اسی لیے اسے ہنسانے والی گیس بھی کہا جا تا ہےْ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نائٹرس آکسائیڈ الکوحل، نکوٹین اور کیفین سے زیادہ خطرناک نہیں ہے لہٰذا اس پر پابندی قبول نہیں کی جائے گی۔