Thursday, May 9, 2024

نائنٹی ٹو ورلڈکپ کے ہیرو اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے زندگی کی 64 بہاریں دیکھ لیں

نائنٹی ٹو ورلڈکپ کے ہیرو اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے زندگی کی 64 بہاریں دیکھ لیں
June 12, 2021

کراچی (92 نیوز) لیجنڈ کرکٹر ، نائنٹی ٹو ورلڈکپ کے ہیرو اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے زندگی کی 64 بہاریں دیکھ لیں۔

لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد 12 جون 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ جاوید میانداد نے 1976 میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

جاوید میاںداد نے 1996 تک قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ 1986 میں بھارت کیخلاف شارجہ کپ کی آخری گیند پر چھکا لگا کر دائمی شہرت سمیٹی۔

سابق لیجنڈری کرکٹر   نے موجودہ وزیراعظم  اور سابق  کپتان عمران خان کیساتھ ملکر پاکستان کو 1992 کا ورلڈکپ جتوانے میں اہم  کردار ادا کیا۔

جاوید میانداد کا شمار پاکستان کے عظیم ترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 124 ٹیسٹ میچوں میں آٹھ ہزار آٹھ سو بتیس رنز بنائے۔ انہوں نے 233 ایک روزہ میچوں میں سات ہزار تین سو اکیاسی رنز اسکور کیے۔