Friday, April 26, 2024

نائنٹی ٹو نیوزکی کاوشوں سے ترکی میں یرغمال پاکستانی بازیاب، گینگ گرفتار

نائنٹی ٹو نیوزکی کاوشوں سے ترکی میں یرغمال  پاکستانی بازیاب، گینگ گرفتار
January 4, 2017

 لاہور(92نیوز)نائنٹی ٹونیوزایک بارپھردکھی پاکستانیوں کےلئےمسیحابن گیا۔ترکی میں یرغمال بنائےگئے چھ  پاکستانیوں کوبازیاب کرالیاگیا۔جن کےگھروں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  نائنٹی  ٹونیوزکی کوششیں رنگ لےآئیں ترکی میں یرغمال بنائےگئےپاکستانیوں کو اغواکاروں کےچنگل سےآزادی مل گئی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کےمطابق استنبول میں یرغمال بنائے گئے 6 پاکستانی بازیاب کرا لئےگئے ہیں ۔ ترجمان کاکہناہےترکی پولیس نے استنبول کےعلاقےعثمان پاشا میں آپریشن کرکے پاکستانیوں کو رہائی دلائی جن میں  فضل امین،عدیل احمد،ذیشان،عابد ،عثمان اور اشبار شامل ہیں۔ بازیاب کرائےگئے 4 افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ایک کا تعلق پشاوراور ایک کا تعلق مردان سے ہے۔ترجمان کاکہناہےپاکستانی قونصل خانے کے سفارتی عملے نے بازیاب ہونے والے پاکستانیوں تک رسائی مانگ لی ہے۔حکومت پاکستان نے ترک حکومت اور متعلقہ اداروں کا فوری کارروائی  پر شکریہ ادا کیا۔ نائنٹی  ٹونیوزسب سےپہلےترکی میں پھنسےبےگناہ پاکستانیوں کی آواز بناتھا جس کی وجہ سےان کی رہائی   کےلئےکاوشیں شروع  ہوئیں۔ نائنٹی  ٹونیوزنےمعاملہ اٹھایاتو ایف آئی اےبھی  غفلت کی نیندسےجاگ گئی اور کارروائی کرکےتین ایجنٹوں کو گرفتارکرلیا۔  یہ نوجوان  روزگار کےحصول کیلئے ترکی گئے تھےجن کو افغان گروہ نے اغوا کرلیاا اورگھروالوں سےرہائی کےلئےتاوان مانگ لیا۔