نائنٹی ٹو نیوزکی سوشل میڈیا پر بھی دھوم
لاہور(92نیوز)پاکستان کے باخبر اورباوثوق چینل نائیٹی ٹو نیوزکی اعلیٰ صحافتی اقدار کو سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا گیا سالگرہ کی مرکزی تقریب فیس بک پر لائیو ہوئی تو لوگوں نے خوب پسندیدگی کا اظہارکیا۔
تفصیلات کےمطابق باخبرباوثوق نائنٹی ٹو نیو سوشل میڈیا پر بھی چھا گیا، نائنٹی ٹونیوزنے سوشل میڈیاکےصارفین کے لئے فیس بک اورٹوئٹرپرپیج بنائےہوئےہیں جہاں فینزاور فالورزکی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے 2سال کی قلیل مدت میں 92 نیوز کے فیس بک پیج کو لائیک کرنےوالوں کی تعداد ساڑھے سات لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ٹوئٹر پر ایک لاکھ 65 ہزار صارفین نائنٹی ٹو نیوز کو فالو کر رہے ہیں ۔ سالگرہ کی مرکزی تقریب سوشل میڈیا پربراہ راست دکھائی گئی تو سوشل میڈیا کے صارفین نے مبارک باد کےساتھ ساتھ ساتھ نیک تمناوں کا بھی اظہا رکیا۔ 92 نیوز اپنے ناظرین کی ان آرا اور نیک تمنائوں کی قدر کرتا ہے اور عوام تک سچ پہنچانے کا اپنا مشن جاری رکھے گا۔