Thursday, April 25, 2024

نائنٹی ٹو نیوزبھارتی اداکاررنویرسنگھ کا ڈبل شارٹ ڈھونڈ لایا

نائنٹی ٹو نیوزبھارتی اداکاررنویرسنگھ کا ڈبل شارٹ ڈھونڈ لایا
January 18, 2017
فیصل آباد(92نیوز)92 نیوز نے بھارتی اداکار رنویر سنگھ کا ڈبل شارٹ ڈھونڈ نکالا، شکل و شباہت ، چال ڈھال رنگ و روپ، سب کچھ ہو بہو رنویر سنگھ جیسا، یقین نہ آئے تو خود دیکھ لیں۔ تفصیلات کےمطابق رنویر سنگھ، نہیں نہیں، آپ دھوکا کھا گئے یہ ہیں فیصل آباد  کے حماد شعیب، جن کی شکل و شباہت تو ہو بہو بھارتی اداکار رنویر سنگھ سے ملتی ہی ہے چال ڈھال اور اسٹائل میں بھی وہ دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیتے ہیں کیوںکہ دونوں میں فرق کرنا انتہائی مشکل ہے، پیپلز کالونی کے رہائشی حماد شعیب کا کہنا ہے کہ لوگوں نے انہیں رنویر سنگھ کہہ کر پکارنا شروع کیا تو وہ بھی انڈین اداکار کے روپ میں ڈھل گئے، نٹ کھٹ مزاج کے حامل حماد شعیب سوشل میڈیا ہر بھی اپنی شباہت کے باعث خاصے مقبول ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے رنویر سنگھ یعنی حماد شعیب اچھے ڈانسر کے ساتھ ایکٹنگ کے بھی شوقین ہیں، کہتے ہیں کہ فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو خوب دھوم مچاؤں گا۔