Thursday, March 28, 2024

نائنٹی ٹو نیوز یوکے کی نشریات کا آغاز، برطانیہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری

نائنٹی ٹو نیوز یوکے کی نشریات کا آغاز، برطانیہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری
December 13, 2017

لندن (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز یوکے کی نشریات کے آغاز پر برطانیہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسی ہی ایک خوبصورت تقریب دارالحکومت لندن میں سجائی گئی جہاں شرکا نائنٹی ٹو نیوز یوکے کو برطانوی صحافت میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا قرار دیتے رہے۔
لندن کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہونے والی اس پر وقار تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب میں برطانیہ بھر سے آئے صحافیوں اور مختلف مکتبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چودھری تھے جنہوں نے کہا کہ امید ہے نائنٹی ٹو نیوز یوکے پاکستانی کمیونٹی کی آواز بنے گا۔
دوسری طرف شرکا کا کہنا تھا کہ نائنٹی ٹو نیوز برطانوی صحافت میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔
شرکا اس بات پر متفق نظر آئے کہ نائنٹی ٹو نیوز نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا بلکہ وہ نظریاتی سرحدوں کا محافظ بھی بنے گا۔