Thursday, April 18, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کے مقابلہ نعت ”جان رحمت ﷺ“ کا آج کوارٹر فائنل مرحلہ

نائنٹی ٹو نیوز کے مقابلہ نعت ”جان رحمت ﷺ“ کا آج کوارٹر فائنل مرحلہ
December 22, 2015
لاہور (92نیوز) 92نیوز کے زیراہتمام مقابلہ حسن نعت ”جان رحمت ﷺ“ کا کوارٹر فائنل آج ہو گا۔ مقابلے کیلئے ملک بھر سے چھبیس بہترین نعت خوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 92نیوزنے ربیع الاول کے سلسلے میں لاہور، کراچی، اسلام آبادسمیت ملک کے تیرہ شہروں میں ”جان رحمت ﷺ“ کے نام سے مقابلہ حسن نعت منعقد کرایا جن میں بڑی تعداد میں نعت خواں حضرات نے حصہ لیا۔ ابتدائی راونڈ میں چھبیس نعت خواں کوارٹرزفائنل کے لئے منتخب ہوئے جن کے درمیان آج کوارٹرفائنل مقابلے ہوں گے جس میں کامیاب رہنے والے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گے۔ سیمی فائنل گیارہ ربیع الاول جبکہ فائنل بارہ ربیع الاول کو ہوگا۔ کامیاب نعت خوانوں کو 92 نیوز کی طرف سے نقد انعام دیا جائے گا۔