Monday, September 16, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کے صحافتی سفر کا پہلا سال مکمل ، طارق متین اور اقراحارث بہترین نیوز اینکر قرار

نائنٹی ٹو نیوز کے صحافتی سفر کا پہلا سال مکمل ، طارق متین اور اقراحارث بہترین نیوز اینکر قرار
February 5, 2016
لاہور(92نیوز)نائنٹی ٹو نیوزکے ناظرین  نے  طارق متین  کو مردوں اور اقرا حارث کو  خواتین  کی  درجہ  بندی میں  بہترین نیوز اینکر  قرار دے دیا، سینئر  اینکر پرسن  اور  میزبان  عاصمہ  شیرازی کا پروگرام  ہم دیکھیں  گے کرنٹ افئیر میں  اول نمبر پر رہا انفو ٹینمینٹ میں  نذیر احمد غازی کا پروگرام  صبح  نو رعوامی مقبولیت میں سر فہرست رہا۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز نے صحافتی سفر کا  پہلا سال انتہائی  کامیابی سےمکمل کر لیا نائنٹی ٹو نیوز  انتظامیہ نے پہلی سالگرہ پر بھی منفرد رہنے کا اعزاز برقراررکھا  اور اپنے محنتی کارکنوں کی  خدمات کا بھر پور اعتراف کیا۔ ٹیم نائنٹی ٹو  کو سراہنے  کے لئے ناظرین سے فیڈ بیک لیا گیا جنہوں نے پاکستان کے پہلے ایچ  ڈی چینل  کی  آواز پر  لبیک کہا  اورنائنٹی  ٹو نیوز کی ویب سائٹ فیس  بک اور ٹوئٹر کے علاوہ ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی  قیمتی رائے دی ۔ ناظرین کی  اکثریت  نے مرد وں میں طارق متین کو بہترین نیوز اینکر قراردیا طارق متین کہنہ مشق  اور جہاندیدہ  صحافی ہیں حسن محمود  دوسرے  نمبر پر  بہترین نیوز  اینکر  رہے خواتین  میں اقرا حارث  کو  سب  سے  زیادہ  ووٹ  ملےاوروہ بہترین  نیوز اینکر پرسن  قرار  پائیں  نوجوان عائشہ  یوسف  دوسرے  نمبر پر رہیں۔ پروگرامز کی  بات کریں تو نیوز اورکرنٹ  افئیر  کا پروگرام ہم دیکھیں  گے عوامی مقبولیت میں اول  نمبر  پر رہا پروگرام کی  میزبان ایڈیٹر کرنٹ افیئرعاصمہ  شیرازی نائٹ ایڈیشن عوام کی  توجہ  حاصل  کرنے میں  دوسرے نمبر پر رہااس پروگرام کی میزبان شازیہ  ذیشان انفو ٹینمینٹ کی  کیٹیگری میں اسلامی  تعلیمات پر مبنی  پروگرام  صبح  نور کو سب  سے زیادہ  ووٹ ملے درویش صفت نذیر احمد غازی اس مقبول عام  پروگرام کے میزبان   نائنٹی ٹو نیوز  نےان ہزاروں ناظرین کی کاوش  کو بھی سراہا  جنہوں نے بہترین  میں سے بہتر کا چناؤ کرکے  ہماری مدد کی اس سلسلے میں کراچی کی  فاخرہ سعید   قرعہ اندازی  کے  ذریعے انعام کی  حقدار  قرار  پائیں ۔ نائنٹی ٹو نیوز انتظامیہ کی جانب سے عوامی  سروے کرانےکا مقصد جہاں ٹیم نائنٹی ٹو نیوز کے محنتی کارکنوں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے  وہیں یہ  دوسرے کارکنوں  کے لئے تحریک کا  بھی  باعث بنے  گا اور یوں ناظرین کو مستقبل میں مزید  معیاری  پروگرام  دیکھنے کو ملیں   گے کیونکہ  ہم ہیں نائنٹی  ٹو۔