Saturday, April 20, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کے اینکرپرسن قیصر خان کے خلاف مقدمہ ،صحافتی تنظیموں کا پنجاب اسمبلی کےمرکزی گیٹ کے باہراحتجاج جاری

نائنٹی ٹو نیوز کے اینکرپرسن قیصر خان کے خلاف مقدمہ ،صحافتی تنظیموں کا پنجاب اسمبلی کےمرکزی گیٹ کے باہراحتجاج جاری
May 6, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں صحافیوں کا پنجاب اسمبلی کے گیٹ کے باہر مظاہرہ جاری ہے ۔ تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ کے ایس ایچ او کی غنڈہ گردی اور ڈی پی او اوکاڑہ کی اس کی پشت پناہی کے خلاف صحافتی تنظیموں کا پنجاب اسمبلی کےمرکزی  گیٹ کے باہر احتجاج جاری ہے ۔ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں موجود صحافیوں نے سپیکرپنجاب اسمبلی رانا اقبال کو نائنٹی ٹونیو زکے اینکر قیصر خان پر اوکاڑہ کے ایس ایچ او کی طرف سے مقدمہ سے آگاہ کیا ۔ مال روڈ پر احتجاج کے دوران پولیس  کی طرف سے  لگائے جانیوالے بیریئرکو کراس کرتے ہوئے ایک مقامی صحافی زخمی ہوگیا ۔ دوسری طرف سپییکر پنجاب اسمبلی نے معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔ جبکہ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری نے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔