Friday, March 29, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کے اینکر پرسن پر مقدمے کی شدیدمذمت کرتے ہیں : انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس

نائنٹی ٹو نیوز کے اینکر پرسن پر مقدمے کی شدیدمذمت کرتے ہیں : انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس
May 6, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان میں صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات  پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس  نے  سخت مذمت کی ہے اورحکومت پاکستان سے مطالبہ کیا  ہے اس سلسلے کو فوری  بند کیا جائے۔ تفصیلات کےمطابق سچ کی آواز بننے پر پاکستانی صحافیوں  کے خلاف جھوٹے  مقدمات درج کئے جارہے ہیں پولیس کی انتقامی کارروئیوں کا نشانہ بننے والوں میں  نائٹی ٹو نیوز کے اینکر  پرسن  قیصر خان بھی شامل ہیں جنہوں نے ڈاکوؤں کی پولیس سرپرستی بے نقاب کی تو جھوٹا  مقدمہ بنا دیا گیا اورمقدمے  خلاف احتجاج  پر اوکاڑہ کے آٹھ صحافی گرفتار کر لئے گئے ۔ آئی ایف جے نے پریس ریلیز کے ذریعے ا یسے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ صحافیوں کو  فرائض ادا کرنے پر گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان میں صحافیوں کی گرفتاریاں اور مقدمات تشویشناک ہیں انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے مطالبہ کیا کہ  یہ سلسلہ بند کیا جائےگرفتار صحافی فوری رہا  کئے  جائیں اور  ان کے خلاف مقدمات ختم کئے جائیں۔