Thursday, April 18, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کے اینکر پرسن پر مقدمے کا اندارج، پاکستان بھر میں صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے

نائنٹی ٹو نیوز کے اینکر پرسن پر مقدمے کا اندارج، پاکستان بھر میں صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے
April 28, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کے اینکر پرسن پر مقدمے کے اندارج کے خلاف مختلف شہروں میں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور اسے سچ کو دبانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شہر شہر احتجاجی مظاہرے، مظلوموں کی آواز اٹھانے والے میڈیا کو انتقام کا نشانہ بنانے پر صحافی یک زباں ہو گئے۔ ملتان کے صحافی پریس کلب کے باہر جمع ہوئے اور واقعے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔ فیصل آباد، شیخوپورہ اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ رحیم یار خان اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی نائٹی ٹو نیوز کے اینکر پر مقدمے کے اندراج کے خلاف صحافی سراپا احتجاج بن گئے۔ صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مجرموں کی پشت پناہی کرنے والے ایس ایچ  کے خلاف کاروائی کی جائے۔