Friday, April 19, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کی ڈالر بائیکاٹ مہم ، کھلاڑی ، علماء بھی حصہ بن گئے ‏

نائنٹی ٹو نیوز کی ڈالر بائیکاٹ مہم ، کھلاڑی ، علماء بھی حصہ بن گئے ‏
May 21, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز  عوام کی آواز بنا تو پاکستانیوں نے  اپنے ہردلعزیز چینل کی اپیل پر لبیک کہا ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بائیکاٹ ڈالر مہم کا حصہ بن گئے۔ ڈالر کی عقل ٹھکانے لگانی ہے، روپے کی قدر بڑھانی ہے، محب وطن پاکستانی 92 نیوز کے ہم آواز ہو گئے، قومی کرکٹرز فواد عالم اور عمر امین نے  ڈالر بائیکاٹ کی مہم کو بہترین اقدام قرار دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کی ڈالر بائیکاٹ مہم ، کھلاڑی ، علماء اور سیاستدان بھی حصہ بن گئے ‏ مفتی تقی عثمانی بھی بنے 92 نیوز کی ’’بائیکاٹ ڈالر‘‘مہم کا حصہ، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ڈالر ذخیرہ کرنا ملک کے ساتھ بے وفائی اور شرعی طور پر گناہ بھی ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کی ڈالر بائیکاٹ مہم ، کھلاڑی ، علماء اور سیاستدان بھی حصہ بن گئے ‏ https://twitter.com/muftitaqiusmani/status/1130500673987055617 مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ ذخیرہ اندوزی پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے،اللہ ہمیں گناہ اور اسکے برے نتائج سے محفوظ رکھے۔ سیاست دانوں نے بھی  92  نیوز کی ڈالر بائیکاٹ اور میڈ ان پاکستان کو  سراہا ۔ فردوس عاشق اعوان،فیصل واوڈا، صمصام بخاری  اور حلیم عادل شیخ نے عوام سے پاکستانی اشیا  کے استعمال پر زور دیا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کی ڈالر بائیکاٹ مہم ، کھلاڑی ، علماء اور سیاستدان بھی حصہ بن گئے ‏ نائنٹی ٹو نیوز  نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان کے وقار کیلئے آواز اٹھائی، ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اس مہم میں شامل ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستانی ثابت قدم رہ کر ڈالر کو چاروں شانے چت کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔