Friday, May 17, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کی چوتھی سالگرہ پر اسلام آباد میں پُروقار تقریبات

نائنٹی ٹو نیوز کی چوتھی سالگرہ پر اسلام آباد میں پُروقار تقریبات
February 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) 92 نیوز کی چوتھی سالگرہ  کے موقع پر  اسلام آباد بیورو میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، معاون خصوصی  وزیر اعظم افتخار درانی، معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا اور مشیر 92 نیوز انور محمود، آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان،  چیئر مین پیمرا  سلیم بیگ، سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل، پرنسپل انفارمیشن افیسر میاں جہانگیر اقبال، سمیت دیگر اہم سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب  کے دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا اصل کردار 92 نیوز بخوبی ادا کر رہا ہے، واحد ادارہ ہے جس نے بہت کم عرصے میں میڈیا صنعت میں اپنی جگہ بنائی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ مجھے 92 نیوز سے خصوصی پیار ہے، مالکان ایک خاص مذہبی اور قومی نظریے کے ساتھ چینل چلا رہے ہیں ، میری دعا ہے کہ چینل ترقی کی مزید منازل طے کرے۔ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا کہ 92 چینل میں آ کر ہمیشہ خوشی محسوس کرتا ہوں، اس چینل نے ہمیشہ بامقصد رپورٹنگ کو شعار بنایا ہے۔