Monday, September 16, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کی دوسری سالگرہ،مختلف شعبوں کے محنتی کارکنوں میں ایوارڈزتقسیم  

نائنٹی ٹو نیوز کی دوسری سالگرہ،مختلف شعبوں کے محنتی کارکنوں میں ایوارڈزتقسیم  
February 6, 2017
لاہور(92نیوز)نائنٹی ٹونیوزنے جہاں آج اپنے  کامیاب  دوسال مکمل کئے وہیں ان کارکنوں کی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا  جنہوں نے اپنی شبانہ روز محنت اور انتھک کوششوں سے نائنٹی ٹو نیوز کو میڈیا کے کہکشاں کا  درخشاں ستارہ  بنایا ۔ تفصیلات کےمطابق  لاہورمیں سالگرہ کی مرکزی تقریب کے موقع پر نائنٹی  ٹو نیوز چینل کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے محنتی کارکنوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔  نیوز کیٹیگری میں کراچی  بیورو میں بیسٹ رپورٹر کا ایوارڈ راشد صدیق کو  دیا  گیا،  ڈیسک  پر سے ملک ظہیر حسین  جبکہ  بیسٹ  کیمرہ مین کا ایوارڈ دانش علی کو  دیا گیا ،،پاکستان کے سینئر صحافی محمد مالک نے ایوارڈز تقسیم کئے۔  لاہور بیورو سےمجاہد شیخ بیسٹ رپورٹر قرار پائے اسٹاف ڈیسک میں  راحیل  فیصل جبکہ زرک شہباز کو بہترین کیمرہ مین کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسلام  آباد بیورو میں  بہترین رپورٹر کا ایوارڈ  ٹکا خان ثانی کو دیا گیا کاپی ڈیسک میں خرم اقبال اور کیمرہ مین کا ایوارڈ  شبیر احمد کو ملا۔ فیصل  آباد بیورو میں  بہترین رپورٹر منور  اقبال قرار پائے جبکہ ڈیسک  میں سے  مروا انطر اورکیمرہ مین میں سے مشتاق دانیال کو ایوارڈ دیا  گیا ایوارڈزگروپ ایڈیٹر نائنٹی  ٹو نیوز ارشاد احمد  عارف نےتقسیم کئے۔  پشاور بیورومیں عالمگیرخان بیسٹ رپورٹرکے حقدار قرار پائےنسیم الرحمان نے ڈیسک اور مشتاق حسین نے بیسٹ  کیمرہ مین کا ایوارڈ لیا۔ ملتان میں  سرمد علی کو  بہترین  رپورٹر جبکہ یاور حسین کو  بیسٹ کیمرہ مین  کا ایوارڈ دیا گیا۔  ٹیکنکل کیٹیگری میں محمد عامرمحمد عابد، نوید الرحما ن، بدرالدین، محمد ناصر اورعاصم محمود کو  بہترین  کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ دئیے  گئے۔آفتاب اقبال نے ایوارڈز  دئیے۔  تقریب میں مختلف  گلو کار اپنی  آواز کا جادو   جگاتے رہے۔ تقریب میں کامیڈینز بھی اپنے دلچسپ جملوں اور چٹکلوں  کے ذریعے سے مہمانوں کے  چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے ۔ تقریب  میں  نائنٹی  ٹو نیوز کی انتظامیہ  کے علاوہ  مختلف شعبوں  سے تعلق رکھنے والی  ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ معروف  کمپیئر  نور الحسن نے میزبانی کے فرائض ادا کئے تقریب کا آغاز تلاوت قران  پاک اورنعت خوانی سے  ہوا ۔