Friday, May 17, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن رحمت رمضان ، لے پالک بچوں کے حقوق کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو

نائنٹی ٹو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن رحمت رمضان ، لے پالک بچوں کے حقوق کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو
May 2, 2021

لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن رحمت رمضان کی افطار ٹرانسمیشن میں جنید اقبال کی میزبانی میں یتیموں اور لے پالک بچوں کے حقوق کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

نائنٹی ٹو نیوز کی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مذہبی اسکالرز نے یتیم اور لے پالک بچوں کے حقوق پر روشنی ڈالی۔ معروف میزبان جنید اقبال نے بھی یتیموں کی پرورش سے متعلق احادیث پڑھ کر سنائی۔

پروگرام میں محمد ظہیرعباس قادری اور الحاج حبیب اللہ بھٹی نے نبی کریمﷺ کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا۔ کپتان قومی کبڈی ٹیم شفیق چشتی اور فنکار واجد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مہوش ستارہ نے افطار کے لیے کشمیری چکن گوشتابہ، املی چنا چاٹ اور بنانا چاکلیٹ شیک سمیت مزیدار پکوان تیار کیے۔