Wednesday, May 22, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کی خبر سچ ثابت، وزیراعظم کا مشتاق مہر کو آئی جی سندھ بنانیکا گرین سگنل

نائنٹی ٹو نیوز کی خبر سچ ثابت، وزیراعظم کا مشتاق مہر کو آئی جی سندھ بنانیکا گرین سگنل
February 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) باخبر باوثوق، 92 نیوز کی ایک اور خبر سچ ثابت ہوئی۔ وزیراعظم نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ بنانے کا گرین سگنل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے درمیان ملاقات میں نئے آئی جی کے نام پر اتفاق کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشتاق مہر کا نام بھی سندھ حکومت نے تجویز کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے دورہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں مشتاق مہر کے نام پر حامی بھری تھی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کو متحدہ سے مذاکرات پر بھی بریفنگ دی، وزیراعظم نے کہا اتحادیوں سے وعدے پورے کریں گے۔