Sunday, September 8, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ متوالوں کو ایک آنکھ نہ بھائی ، سٹاف کو دھمکیاں دیں

نائنٹی ٹو نیوز کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ متوالوں کو ایک آنکھ نہ بھائی ، سٹاف کو دھمکیاں دیں
August 13, 2017

لاہور(92نیوز)حقائق اور سچ پر مبنی رپورٹنگ نون لیگ اور حکومتی کرتا دھرتاؤں کو ایک آنکھ نہ بھائی۔ نائنٹی ٹو نیوز نے  حقائق عوام کے سامنے رکھتے ہوئے ریلی کی کوریج کی  تو لیگی کارکنوں نے ٹیم نائنٹی ٹو نیوز کو دھمکیاں دیں  ڈی ایس این جی عملے کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق  حقائق اور سچ کا علم بلند کیا تو حکومت کے ہوش اڑ گئےریلی کی تعداد اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے بعد  لیگی رہنماؤں نے ٹیم نائنٹی ٹو نیوز کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔  ریلی کی کوریج کے دوران پہلے بھی رپورٹنگ ٹیم کو دھمکیاں ملیں اور کوریج سے روکا گیا اور جب ریلی لاہور داخل ہوئی تو بھی بعض نون لیگی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے۔

نوازشریف کی ریلی میں موجود لیگی کارکنوں نے ڈی ایس این جی عملے کو دھمکیاں دیں رپورٹنگ ٹیم کے ساتھ بھی توہین آمیز سلوک کیاگویا سچ دکھانے پر برا مان گئے۔