Friday, March 29, 2024

پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی،92  نیوز کی   اینکر پرسن ارضیٰ خان کرین سے گر کر شدید زخمی

پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی،92  نیوز کی   اینکر پرسن ارضیٰ خان کرین سے گر کر شدید زخمی
September 3, 2016
لاہور(92نیوز)نائنٹی  ٹو  نیوز کی اینکر پرسن ارضیٰ  خان  لاہور میں   پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کرین سے گر کر زخمی ہو  گئیں جگہ جگہ کنٹینرزکی وجہ سے خاتون صحافی کو اسپتال منتقل کرنے میں شدیددشواری کا سامنا کرناپڑا۔ تفصیلات کےمطابق ارضیٰ خان چیئرنگ کراس لاہور پر  پاکستان مارچ  کے پل پل کی خبر  سے  ناظرین کو  آگاہ  کر رہی تھیں کہ اس دوران  اچانک ان کا توازن بگڑا اور وہ کئی فٹ بلند کرین سے سڑک پر گر گئیں۔  ارضیٰ خان کے گرنے پر نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیم فوری اس کے پاس پہنچی اور اپنی مدد آپ کے تحت ارضیٰ  خان کو  زخمی  حالت میں  ایمبولینس میں ڈالا۔ تاہم رکاوٹوں کے باعث ایمبولینس ایک گھنٹے سے زائد وقت میں گنگا رام اسپتال  پہنچی اس دوران ارضی خان  درد سے کراہتی رہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مشیر صحت پنجاب نے ان کی عیادت کی  ڈاکٹروں نے ابتدائی  طبی امداد کے بعد   ان کی حالت کوتسلی بخش قراردیا جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔