Sunday, September 8, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کو آئی جی سندھ کی جانب سے آرمی چیف کو دی جانیوالی بریفنگ کے نکات موصول

نائنٹی ٹو نیوز کو آئی جی سندھ کی جانب سے آرمی چیف کو دی جانیوالی بریفنگ کے نکات موصول
August 25, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں آج ہونے والے اجلاس میں آئی جی سندھ آرمی چیف کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کیا بریفنگ دیں گے نائنٹی ٹو نیوز نے کھوج لگا لیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کو آئی جی سندھ کی جانب سے آرمی چیف کو دی جانے والی بریفنگ کے نکات موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق آئی جی سندھ آرمی چیف کو سترہ اپریل اور چودہ مئی کو ہونے والے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ بکتربند گاڑیوں کی خریداری پر آئی جی سندھ پولیس کی ٹیم کے ممکنہ دورہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی تفصیلات بھی پیش کریں گے۔ آئی جی سندھ سپہ سالار کو آگاہ کریں گے کہ سی پی ایل سی کا دفتر گورنر ہاؤس سے سندھ پولیس کے کسی بھی ہیڈ کوارٹر میں منتقل کیا جائے گا۔ آئی جی سندھ کچی آبادیوں کی ریگولرائیزیشن کے لیے صوبائی وزیر کی خدمات حاصل کرنے، سندھ پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اکیس ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ بھی دہرائیں گے۔ مدارس اور غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کریں گے۔