Sunday, September 8, 2024

نائنٹی ٹو نیوز پر بچوں سے زیادتی میں ملوث گینگ کی خبر نشر ہونے پر سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کا پارہ چڑھ گیا

نائنٹی ٹو نیوز پر بچوں سے زیادتی میں ملوث گینگ کی خبر نشر ہونے پر سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کا پارہ چڑھ گیا
August 9, 2015
لاہور(92نیوز)جونہی نائنٹی ٹو نیوز نے قصور میں سیکڑوں بچوں سے زیادتی میں ملوث گینگ کے خلاف آواز اٹھائی تو سوشل میڈیا پر  پاکستانی عوام کا پارہ چڑھ گیا جوڈیشل کمیشن کی بجائے ملٹری کورٹس  میں کیس کا ٹرائل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز نے قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں گزشتہ 10 سال سے  بچوں سے زیادتی  میں سرگرم گینگ کا معاملہ سب سے پہلے اُٹھایا ،  اس گروہ میں 25 سے زائد افراد شامل ہیں ، جو بچوں سے زیادتی کے بعد ان کی ویڈیو بنا کر گھر والوں کو نہ صرف بلیک میل کرتے بکہ  دھونس دھمکیوں کے ذریعے رقم بھی وصول کرتے۔ سوشل میڈیا پر لوگ اس گھناؤنے جرم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی گناہ ہے جو اسے چھپاتے ہیں انہیں  سولی پر لٹکا دینا چاہئیے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس ایشو کو سیاسی نہ بنایا جائے ۔یہ سیاسی نہیں  انسانی معاملہ ہے ۔ غم و غصے میں ڈوبی عوام نے معاملہ جوڈیشل کمیشن کی بجائےملٹری کورٹس میں لے جانے  کا مطالبہ کیا ہے ۔ ہیش ٹیگ  میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سولی پر چڑھانے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔