Sunday, September 8, 2024

نائنٹی ٹو نیوز نےچارسدہ میں کنڈا کلچر کا بھانڈا پھوڑ دیا  

نائنٹی ٹو نیوز نےچارسدہ میں کنڈا کلچر کا بھانڈا پھوڑ دیا  
August 9, 2015
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کرتے جبکہ کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں لوگ کنڈے ڈال کر بجلی کا بے جا استعمال کر رہے ہیں ، یہ کنڈے کسی ایک شخص نے  نہیں بلکہ پورے علاقے میں نظر آتے ہیں ،92نیوز نے ایسے ہی بے شمار کنڈوں کی فوٹیج حاصل کر لی ہے فوٹیج میں نظر آنے والے  یہ کنڈے متعلقہ حکام کی نظروں سے اوجھل ہیں یا اسے چوری نہیں سمجھا جاتا ۔ تفصیلات کےمطابق یہاں چیکنگ کا غم  ہے اور نہ ہی بل ادا کرنے کی فکر ، کنڈوں کی بھر مار اور دور دور تک ميٹرکا نام و نشان ہی نہيں، ايسے مناظر خيبر پختون خوا کے ضلع چارسدہ کے علاقہ مندنی میں دیکھے جا سکتے ہیں  پیسکو اس سے بے خبر نہیں کیوں کہ ایسے علاقوں میں بجلی سپلائی کرنے کی ذمہ داری بھی تو پیسکوہی کی ہے مگر کھلے عام چوری کو پکڑنا وہ خلاف شان سمجھتے ہیں ، اس علاقے میں پیسکو کے افسران اپنے اعلیٰ حکام کو کیوں جواب دہ نہیں یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے ۔ چوروں کو پکڑنے کے لئے عوام کواطلاع دینے کی تلقین تو کی جاتی ہے مگر جہاں یہ چوری سر عام گھروں اور سیاسی دفاتر میں ہو رہی ہو تو پیسکو کی بے بسی ایک ایک کنڈے سے جھلکتی نظر آتی ہے۔ ان کنڈوں سے ایئر کنڈیشنر چلائیں یا بلب ، بجلی ان صارفین سے زیادہ ملے گی جو باقاعدگی سے بڑے بڑے بل ادا کرتے ہیں۔ 2 3 4 5