Friday, May 17, 2024

نائنٹی ٹو نیوز نے کراچی پولیس کا ایک اور معمہ حل کر دیا،  کراچی کے سکندر کا قیمتی پستول کس نے چرایا، نائنٹی ٹو نیوز نے فوٹیج حاصل کر لی

نائنٹی ٹو نیوز نے کراچی پولیس کا ایک اور معمہ حل کر دیا،  کراچی کے سکندر کا قیمتی پستول کس نے چرایا، نائنٹی ٹو نیوز نے فوٹیج حاصل کر لی
July 2, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) نائنٹی ٹو نیوز نے کراچی پولیس کا ایک اور معمہ حل کر دیا۔ کراچی کے سکندر کا قیمتی پستول کس نے چرایا نائنٹی ٹو نیوز نے فوٹیج حاصل کر لی۔ پولیس کے مطابق منگل کے روز ڈی ایچ اے کی سڑک پر اسلحہ لہرانے اور عوام میں فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلانے والے ملزم کا مہنگا ترین پستول گم ہو گیا تھا جس کی پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ ملزم کا پستول آخر گیا کہاں۔ نائنٹی ٹو نیوز نے اس بار بھی پولیس کی تفتیش آسان کرنے کیلئے کراچی کے سکندر یعنی کاشف چشتی کے پسٹل چرانے والے شخص کا کھوج لگا لیا۔ نائنٹی ٹونیوز کی خصوصی فوٹیج میں پستول چرانے والے شخص کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد پستول چرانے والا شخص خاموشی سے رفوچکر ہو جاتا ہے۔ ملزم کو قابو کرنے میں ناکام رہنے والی پولیس ملزم کاشف کا گلاک پستول چوری ہونے سے بھی نہ بچا سکی جبکہ چرایا جانے والا پستول ملزم کے مقدمے کا اہم ثبوت ہے۔