Wednesday, April 24, 2024

نائنٹی ٹو نیوز نے پٹرولیم مصنوعات 15 روپے تک سستی نہ ہونیکی وجہ معلوم کرلی

نائنٹی ٹو نیوز نے پٹرولیم مصنوعات 15 روپے تک سستی نہ ہونیکی وجہ معلوم کرلی
March 1, 2020
لاہور (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ ہوسکا، 92 نیوز نے پٹرولیم مصنوعات 15 روپے تک سستی نہ ہونے کی وجہ معلوم کرلی، وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر منی بجٹ کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھا دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش کے باوجود عوام بڑے ریلیف سے محروم رہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ ہوسکا۔ چینل نائنٹی ٹو نیوز نے پٹرولیم مصنوعات 15 روپے تک سستی نہ ہونے کی وجہ معلوم کرلی، وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر منی بجٹ کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھا دیا، اضافی ٹیکس کے ذریعے 25 ارب روپے ماہانہ ریونیو اکٹھا کیا جائے گا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 10 روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی بڑھائی گئی، ڈیزل پر اضافی ٹیکس نہ لگایا جاتا تو عوام کو 15 روپے فی لٹر ریلیف ملتا، پٹرول پر ساڑھے تین روپے فی لٹر لیوی بڑھائی گئی، اگر ٹیکس نہ بڑھایا جاتا تو پٹرول کی قیمت میں مزید 9 روپے کمی آتی۔ اسی طرح مٹی کے تیل پر بھی پٹرولیم لیوی 6 روپے بڑھا دی گئی، اضافی بوجھ صارفین نہ ڈالا جاتا تو مٹی کے تیل کی قیمت مزید 13 روپے فی لیٹر کم ہوسکتی تھی، حکومت اضافی پٹرولیم لیوی عائد کرنے سے 25 ارب روپے ماہانہ تک اکٹھے کرے گی، پٹرولیم مصنوعات پر عائد تمام ٹیکسوں سے حکومت 60 ارب روپے ماہانہ ٹیکس وصول کرے گی۔