Friday, April 19, 2024

نائنٹی ٹو نیوز نے ملا اختر منصور پر ہونے والے ڈروں حملے کے عینی شاہد تک رسائی حاصل کر لی

نائنٹی ٹو نیوز نے ملا اختر منصور پر ہونے والے ڈروں حملے کے عینی شاہد تک رسائی حاصل کر لی
May 28, 2016
لاہور(92نیوز)نائنٹی ٹونیوزنے ملااخترمنصورپرہونے والے ڈرون حملے کے عینی شاہدتک رسائی حاصل کرلی ،عینی شاہدکاکہناہے کہ وہ دھماکے کے فوری بعدگاڑی کے پاس پہنچااوردومیں سے ایک شخص کی قمیض کاکچھ حصہ اس کے ہاتھ آیاجس میں سے شناختی کارڈاورپاسپورٹ ملاتھا۔ تفصیلات کےمطابق عینی شاہدنے نائنٹی ٹونیوزکوبتایاکہ وہ ڈرون حملے کے کچھ ہی لمحوں بعدگاڑی کے پاس پہنچ چکاتھا گاڑی میں دوافرادموجودتھے جن میں سے ایک شخص کی قمیض کاآدھاحصہ ہی اس کے ہاتھ  آسکاجبکہ وہ انہیں نہ بچاسکا۔ قمیض سے ملااخترکاپاسپورٹ اورشناختی کارڈملا جبکہ کچھ دیربعدلیویزکے اہلکاربھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔ عینی شاہدکاکہناہے کہ ابتدامیں انہیں لگاکہ یہ سلنڈردھماکاہے تاہم بعد میں پتہ چلاکہ یہ ڈرون حملہ تھا۔ تاہم وہ کسی ڈرون طیارے کوفضامیں نہیں دیکھ سکےگاڑی کی تلاشی کے دوران غیرملکی کرنسی بھی جلی ہوئی حالت میں ملی کرنسی کے بچے ہوئے نوٹوں میں بڑی تعدادایرانی کرنسی کی ہے۔