Friday, April 26, 2024

نائنٹی ٹو نیوز نے سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی کا پتہ لگا لیا، کمزور پراسیکیوشن کراچی کے امن کی راہ میں رکاوٹ قرار

نائنٹی ٹو نیوز نے سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی کا پتہ لگا لیا، کمزور پراسیکیوشن کراچی کے امن کی راہ میں رکاوٹ قرار
December 3, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) نائنٹی ٹو نیوز نے سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی کا پتہ لگا لیا۔ اجلاس میں ایک بار پھر کمزور پراسیکیوشن  کو کراچی کے امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دے دیا گیا۔ پولیس اصلاحات کی بریفنگ پر بھی شدید تنقید کی گئی۔ نائنٹی ٹو نیوز نے سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی کا  کھوج لگا لیا۔ اجلاس میں پولیس اصلاحات پر بریفنگ دی گئی جبکہ کئی شرکاء نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق شرکاء کا کہنا تھا کہ ہر اپیکس کے اجلاس میں اصلاحات کی ایک ہی بریفنگ سن سن کر بیزار ہو چکے ہیں۔ اگر ہر ایپکس میں گھسی پٹی بریفنگ ہی دینی ہے تو اجلاس کا کوئی فائدہ ہی نہیں ہے۔ اجلاس میں ایک بار پھر کمزور پراسیکیوشن کو قانون کے نفاذ اور امن وامان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا۔ پراسیکیوٹر جنرل شہادت اعوان پر زبردست تنقید کی گئی جو پراسکیوشن کے حوالے سے اجلاس کو کوئی جواب نہیں دے سکے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سنگین جرائم میں ملوث افراد کو پکڑتے ہیں مگر کمزور پراسیکیوشن کی وجہ سے چھوٹ جاتے ہیں اور پھر وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بدترین پراسیکیوشن کا یہ عالم ہے صرف ایک فیصد کیسز ہی منطقی انجام تک پہنچ سکے ہیں