Saturday, April 20, 2024

نائنٹی ٹو نیوز نے ترک خاتون اول کے گمشدہ ہار کا معمہ حل کر دیا

نائنٹی ٹو نیوز نے ترک خاتون اول کے گمشدہ ہار کا معمہ حل کر دیا
June 25, 2015
لاہور(92 نیوز)نائنٹی ٹو نیوز نے ترک خاتون اول کے گمشدہ ہار کا معمہ حل کردیا، گمشدہ ہار کو پہلی باراپنے ناظرین کو دکھا دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہم دیکھیں گے میں یوسف رضا گیلانی نےگمشدہ ہار پیش کر دیا،یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ ہار ان کے پاس نہیں بلکہ پرسنل سٹاف کے کسی رکن کے پاس تھا۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز نے اپنی تحقیقاتی صحافت کا اعزاز برقرار رکھااورترک خاتون اول کے گمشدہ ہار کا سراغ لگا کر پہلی بار اپنی اسکرین کی زینت بنا دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہم دیکھیں گے میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی خصوصی انٹرویو کے دوران ترک خاتون اول کےگمشدہ ہار کو سامنے لے آئے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ ترک خاتون اول کا ہار وزیراعظم نواز شریف اور چودھری نثار کو دیتے تاکہ وہ توشہ خانے میں جمع کر ادیتے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترک خاتون اول کے ہار کے معاملے پر ان سے سیاسی انتقام لیا گیااور حکومت کی جانب سے ہار کی قیمت بھی غلط بتائی گئی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے ترک خاتون اول کا ہار توشہ خانے جمع کرانے کے لئے فیصل کریم کنڈی کو دے دیا جو سرکاری خزانے میں ہار جمع کرا دیں گے۔ 2