Tuesday, April 16, 2024

نائنٹی ٹو نیوز نے ایرانی ڈیزل اور پٹرول کا غیر قانونی دھندا متعارف کرانیوالوں کا سراغ لگا لیا

نائنٹی ٹو نیوز نے ایرانی ڈیزل اور پٹرول کا غیر قانونی دھندا متعارف کرانیوالوں کا سراغ لگا لیا
June 26, 2015
کراچی(92نیوز)92نیوزنےسندھ بھرمیں ایرانی ڈیزل اورپٹرول کاغیرقانونی دھندامتعارف کرانےوالوں کاسراغ لگالیاہے۔ ذرائع کےمطابق سندھ پولیس کےبدنام زمانہ فرنٹ مین"وسیم بیٹر" نےایرانی ڈیزل اورپیٹرول کا غیرقانونی دھندا سندھ بھرمیں متعارف کرایااوراعلیٰ پولیس افسران اس کی سرپرستی کرتےرہے،اس وقت کےایڈیشنل آئی جی فیاض لغاری نے"وسیم بیٹر"کی بھرپورمعاونت کی،جبکہ ایس ایس پی راوانواراورڈی آئی جی سائیں رکھیومیرانی نےبھی بہتےتیل میں خوب ہاتھ دھوئے۔ ذرائع کاکہناہےکہ"وسیم بیٹر"اسمگلنگ کےتیل سےحاصل اربوں روپے کی رقم اعلٰیٰ افسران اورسیاستدانوں تک پہنچاتا تھا، انسپکٹر عامر گل نےاسمگنگ کا کاروبارسندھ بھرمیں پھیلایااورپوسٹنگ نہیں لی۔ ذرائع کےمطابق قانون نافذ کرنےوالے اداروں نےشواہد اکٹھےکرنا شروع کردیےہیں،ملوث پولیس افسران کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔