Sunday, June 2, 2024

نائنٹی ٹو نیوز لایا مقابلہ حسن قرات‘ پوزیشن ہولڈرز کو عمرہ ٹکٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان

نائنٹی ٹو نیوز لایا مقابلہ حسن قرات‘ پوزیشن ہولڈرز کو عمرہ ٹکٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان
May 14, 2016

لاہور (92نیوز) عوام میں مقبول نائنٹی ٹو نیوز چینل پاکستان کے سب سے بڑے مقابلہ حسن قرات ”قاری پاکستان“ کا انعقاد کر رہا ہے جس کے جج معروف قاری سید صداقت علی شاہ ہوں گے۔ مقابلے اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان اور فیصل آباد میں منعقد ہو نگے۔

مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب کو ادارے کی طرف سے ایک لاکھ روپے اور عمرہ کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ آپ نائنٹی ٹو نیوز کے اس سعادتوں بھرے سفر کا حصہ بنناچاہتے ہیں اورآپ کی عمر بیس سے تیس برس کے درمیان ہے تو نائنٹی ٹونیوز کا پلیٹ فارم آپ کے لئے حاضر ہے۔

وہ قاری حضرات جن کا تعلق کراچی اور فیصل آباد کے گردو نواح سے ہے وہ اپنا نام رجسٹرڈ کرانے کے لئے کراچی اور فیصل آباد میں نائنٹی ٹو نیوز کے دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ کراچی اور فیصل آباد میں سولہ مئی، لاہور میں سترہ، ملتان میں اٹھارہ اور اسلام آباد میں انیس مئی کو ان مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔

مقابلہ جیتنے والے خوش نصیب کو ایک لاکھ روپے اور عمرہ کا ٹکٹ جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو 75 ہزار روپے اور عمرہ کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ تیسرے نمبر پر آنے والے قاری پچاس ہزار روپے اور عمرہ کے ٹکٹ کے حق دارہوں گے۔