Friday, April 26, 2024

نائنٹی ٹو نیوز سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کی ایک متاثرہ فیملی سامنے لے آیا

نائنٹی ٹو نیوز سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کی ایک متاثرہ فیملی سامنے لے آیا
March 12, 2019
لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کی ایک متاثرہ فیملی سامنے لے آیا۔ حافظ آباد کی رہائشی خاتون نے اپنے والد کے زندہ ہونے کادعویٰ کر دیا۔ 18فروری 2007 کا وہ المناک دن جب کہ کئی خاندانوں پر قیامت گزر گئی۔ سانحہ سمجھوتا ایکسپریس میں 68 مسافر ہلاک ہو گئے جن میں اکثریت پاکستانی شہریوں کی تھی۔ سانحے کے متاثرین آج بھی انصاف کی امید لیے زندہ ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز  سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کی ایک متاثرہ فیملی کو سامنے لے آیا۔ حافظ آباد کی راحیلہ نے اپنے والد کے زندہ ہونے کا دعویٰ کر دیا اور بھارتی عدالت سے ثبوت پیش کرنے کےلیے اجازت بھی مانگ لی۔ راحیلہ کا کہنا تھا کہ سانحہ سمجھوتا ایکسپریس میں ان کے والد زندہ بچ گئے تھے جس کے ثبوت وہ عدالت میں پیش کرنا چاہتی ہے لیکن بھارتی حکام راستے کی دیوار بنے ہوئے ہیں اور انہیں ویزا نہیں دیا جارہا۔ بھارتی عدالت نے کیس کا فیصلہ 11 مارچ کو سنانا تھا تاہم راحیلہ کی درخواست پر کیس کا فیصلہ 14 مارچ تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔