Sunday, May 5, 2024

نائنٹی ٹو نیوز بینائی سے محروم چار بچوں کی آواز بن گیا

نائنٹی ٹو نیوز بینائی سے محروم چار بچوں کی آواز بن گیا
May 15, 2019
 لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز بینائی سے محروم چار بچوں کی آواز بن گیا ۔ خبر نشر ہونے کے بعد پاکستان بھر سے متاثرہ خاندان کی مدد کا اظہار سامنے آیا۔ 92 نیوز ایک بار پھر اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا ذریعہ بن گیا ۔  92 نیوز ابراہیم حیدری میں چار نابینا بچوں کے ساتھ غربت کی چکی میں پستے خاندان کی آواز بنا۔ تو جہاں پاکستان بھر سے درد دل رکھنے والوں نے سوشل میڈیا پر متاثرہ خاندان کی مدد کا اظہار کیا وہیں تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ بھی ضروریات زندگی کا سامان لئے متاثرہ خاندان سے گھر پہنچ گئے اور بچوں کا علاج بیت المال سے کرانے کا اعلان کیا۔ ماہ صیام میں بھوک و پیاس میں سلگتی زندگی گزارنے والے متاثرہ خاندان نے توجہ دلانے پر 92 نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دی ۔