Thursday, May 9, 2024

نائنٹی ٹو نیوز بچھڑے ہوؤں کی آواز بن گیا ، ٹرین حادثے میں لاپتہ دو بچوں کو والدین سے ملا دیا

نائنٹی ٹو نیوز بچھڑے ہوؤں کی آواز بن گیا ، ٹرین حادثے میں لاپتہ دو بچوں کو والدین سے ملا دیا
June 8, 2021

لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز بچھڑے ہوؤں کی آواز بن گیا۔ ٹرین حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے دو بچوں کو والدین سے ملا دیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک ہی فیملی کے 6 افراد ٹرین حادثے کا شکار ہوئے۔ فیملی کی 2 بچیاں اور 2 بچے لاپتہ ہوئے۔ حادثے کے دوران دو بچیاں والدہ کے ساتھ زخمی ہوئیں جبکہ 2 بچے ہادی اور مؤمن ماں سے بچھڑ گئے۔ ماں اور بچوں کو زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے بچوں کا والد شاہد محمود کراچی سے رحیم یار خان پہنچ گیا۔

دوسرے واقعے میں ماں سے جدا ہونے والی 8 سالہ زنیرہ زخمی ہو گئی جسکو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کرکے لاوارث قرار دیا گیا جبکہ میڈیا پر بچی کی خبر نشر ہوتی دیکھ کر والد فضل الرحمان بھی شیخ زید ہسپتال پہنچ گیا۔

المناک حادثہ کسی دکھی کہانی سے کم نہیں۔ بچوں کے مل جانے پر والدین نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔