Sunday, September 8, 2024

نائنٹی ٹو نیوز بنا پاکستانیوں کی آواز، بیلجیئم دھماکوں کے بعد ماسکو ائیرپورٹ پر پھنسے 45 پاکستانی تاجر استنبول ڈی پورٹ

نائنٹی ٹو نیوز بنا پاکستانیوں کی آواز، بیلجیئم دھماکوں کے بعد ماسکو ائیرپورٹ پر پھنسے 45 پاکستانی تاجر استنبول ڈی پورٹ
March 24, 2016
ماسکو (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستانی تاجروں کو روس جانا مہنگا پڑ گیا۔ سکیورٹی حکام نے ماسکو ائیرپورٹ سے باہر جانے نہیں دیا اور کھانے پینے کے لیے بھی کچھ نہ دیا۔ اب پنتالیس تاجروں کو ڈی پورٹ کر کے استنبول بجھوا دیا گیا ہے۔ جہاں سے انہیں جلد پاکستان روانہ کیا جائے گا۔ نائنٹی ٹیونیوز روس میں پھنسے پاکستانیوں کی آواز بنا تو حکومتی مشینری بھی حرکت میں آگئی۔ نائنٹی ٹو نیوز کی کوششوں سے پنتالیس تاجروں کو ماسکو سے ڈی پورٹ کر کے استبول بجھوا دیا گیا جہاں سے انہیں پاکستان لایا جائے گا۔ باقی تاجروں کے بورڈنگ پاس بھی جمع کر لیے گئے ہیں اور انہیں جلد واپس جانے کا گرین سگنل مل جائے گا۔ پاکستانی تاجر روسی کمپنیوں کی دعوت پر گزشتہ روز ماسکو پہنچے، اس سے پہلے وہ ائیرپورٹ سے باہرنکلتے انہیں روک لیا گیا۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی مشکلات کم نہ ہوئیں، سکیورٹی حکام نے بیٹھنے کے لیے جگہ دی اور نہ ہی کھانے پینے کے لیے کچھ، ایسےمیں نائنٹی نیوز مصیبت کا سامنا کرنیوالوں کے لیے آگے بڑھا تو پاکستانی حکام ایکشن میں آگئے۔ روس میں موجود پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ نے بتایا کہ پاکستانی تاجروں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ پاکستانی سفارتخانے کا روسی بولنے والا افسر ایئرپورٹ پرموجود ہے۔ ہم نے روس کی وزارت خارجہ سے اسی وقت معاملہ اٹھایا۔ نائنٹی ٹو نیوز کی کوششیں سارے پاکستانیوں کی وطن واپسی تک جاری رہیں گی۔