Friday, April 26, 2024

نائنٹی ٹو نیوز اوکاڑہ کے چھوٹو گینگ کیخلاف عوام کی آواز، سرپرست ڈکیت گینگ ایس ایچ او مہر اسماعیل ناراض

نائنٹی ٹو نیوز اوکاڑہ کے چھوٹو گینگ کیخلاف عوام کی آواز، سرپرست ڈکیت گینگ ایس ایچ او مہر اسماعیل ناراض
April 28, 2016
اوکاڑہ (نائنٹی ٹو نیوز) نائنٹی ٹو نیوز اوکاڑہ کے چھوٹو گینگ کے خلاف عوام کی آواز بن گیا۔ پروگرام اندھیرنگری نے بے بس دیہاتیوں کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی کوشش کی تو ایس ایچ او مہر اسماعیل برا مان گیا اور پروگرام کے میزبان قیصر خان کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا۔ کیا معاشرے میں جرائم کی نشاندہی کرنا جرم ہے؟؟؟ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام اندھیرنگری  کی ٹیم نے اس نوگو ایریا میں جانے کی ٹھانی اور عوام کی رائے ارباب اقتدار تک پہنچانے کی کوشش کی جہاں ججی وٹو ڈکیت گینگ پوری طرح قابض ہے جبکہ ایس ایچ او مہر اسماعیل ججی ڈکیت کا سرپرست ہے۔ اندھیرنگری کی ٹیم جب گاؤں بیلہ نورے کی پہنچی تو لوگوں نے ججی ڈکیت گینگ کے ظلم وستم کی داستانیں سنا ڈالیں۔ ججی ڈکیٹ گینگ کے ظلم کا شکار بننے والے ہر سطح پر درخواستیں لے کر گئے لیکن کسی  نے اُن کی فریاد نہ سنی۔ پروگرام اندھیرنگری کے میزبان قیصر خان نے ججی ڈکیت گینگ کی کارستانیوں کا پردہ چاک کیا تو ایس ایچ او تک بھی بات پہنچ گئی جس نے قیصر خان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کر لی۔ اینکرپرسن قیصرخان کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر ڈی پی او اوکاڑہ رانا فیصل نے مؤقف دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ مقدمہ درج کرنے والا ایس ایچ او مہراسماعیل پہلے بھی کئی الزامات میں معطل ہو چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ قانون کی دھجیاں اڑانے والے ایس ایچ او کے خلاف قانون کب حرکت میں آتا ہے۔