Thursday, April 25, 2024

نائنٹی ٹو نیوز پر آج بھی ڈیم فنڈ کے حوالے سے ٹرانسمیشن ہو گی

نائنٹی ٹو نیوز پر آج بھی ڈیم فنڈ کے حوالے سے ٹرانسمیشن ہو گی
September 23, 2018
لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز ڈیم فنڈ کے لیے کوشاں ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز پر آج بھی ڈیم فنڈ کے حوالے سے ٹرانسمیشن ہو گی جس میں سیاسی، سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ ٹرانسمیشن کی میزبانی کے فرائض نور الحسن انجام دیں گے۔ نائنٹی ٹو نیوز ایک بار پھر آج رات گیارہ سے بارہ بجے تک ٹرانسمیشن کا اہتمام کر رہا ہے جس کا مقصد ڈیمز کی اہمیت اجاگر کرنا اور فنڈ ریزنگ کیلئے عوام میں جوش و جذبہ بڑھانا ہے۔ پانی ہماری اہم ضرورت ہے اور پانی ذخیرہ کرنے کے لئے ملک کو دیامر بھاشا جیسے ڈیم تعمیر کرنا ہیں ، تو کیوں نا قوم کا ہر فرد اس ڈیم فنڈ مہم کا حصہ بن جائے۔ عثمان ڈار ، اداکارہ مشی خان نائینٹی ٹو نیوز کی آج کی اس ٹرانسمیشن  کا حصہ ہونگے جبکہ نورالحسن میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔ جبکہ جماعت علی شاہ اور سماجی کارکن صارم برنی اور سابق چیئرمین واپڈا فضل اللہ قریشی  بھی نائینٹی ٹو نیوز کی اس اہم  ٹرانسمیشن کا حصہ  ہونگے۔ نائینٹی ٹو نیوز باخبر باوثوق  اب ملک وقوم کی تعمیر میں بھی پیش پیش ہے۔