Thursday, April 25, 2024

کراچی : دہائیوں سے لگی متحدہ قائد کی تصاویر شہریوں نے پھاڑ ڈالیں

کراچی : دہائیوں سے لگی متحدہ قائد کی تصاویر شہریوں نے پھاڑ ڈالیں
August 25, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیوایم قائد کی ملک دشمنی پر مبنی تقاریر کے بعد شہریوں نے نائن زیرو اور اطراف کے علاقے سے ان کی تصاویر ہٹا دیں۔ عوام کا کہنا ہے جو ملک دشمنی کی بات کرے گا اس کا حشر بھی نائن زیرو جیسا ہی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں میں کایا ہی پلٹ گئی ۔ پارٹی قائد کی ملک دشمنی پر مبنی تقاریر نے شہریوں کا متھا ہی گھمادیا۔ شہریوں نے سب سے پہلے ان کی تصاویر کو پھاڑا۔ پھر جھنڈے بھی اتار دیے گئے۔ ملک دشمن تقاریر پر کڑا ردعمل دکھانے کے بعد عوام نے ملک سے محبت کے اظہار کے لیے سبز ہلالی پرچم گھروں، گاڑیوں اور شاہراہوں پر لہرادیا۔ کارروائی کے دوران سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تو وطن سے محبت کے اظہار کے لیے خاتون سڑک پر ٹریفک کنٹرول کرنے نکل آئیں اور کہا ملک سے جو دشمنی کرے گا اس کا حشر بھی نائن زیرو جیسا ہی ہوگا۔ نائن زیرو کے ساتھ ساتھ عائشہ منزل، حسین آباد، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا سے بھی ایم کیو ایم قائد کی تصاویر ہٹا دی گئیں۔ جناح گراو¿نڈ اور مکا چوک سے بھی ایم کیوایم قائد کی تصاویر ہٹا دی گئیں۔