Friday, April 19, 2024

نائن زیرو کا سابق سکیورٹی انچارج منہاح قاضی کئی ایکڑاراضی پر قابض نکلا

نائن زیرو کا سابق سکیورٹی انچارج منہاح قاضی کئی ایکڑاراضی پر قابض نکلا
May 28, 2016
کراچی (92نیوز)ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا سابق  سکیورٹی انچارج منہاج قاضی  کراچی کے علاقے گلزار ہجری اسکیم تینتیس میں کئی ایکڑ زمین پر قبضے میں ملوث نکلا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں اربوں روپے مالیت کی زمین پر قبضے کا ایک اور اسکینڈل بے نقاب ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا گرفتار کارکن اور نائن زیرو کا سابق سکیورٹی انچارج منہاج قاضی اسکیم 33 میں 23ایکڑزمین پرقبضہ میں بھی ملوث نکلا ۔ نائنٹی ٹو نیوز کو حاصل ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ زمین احسن آباد سوسائٹی کو الاٹ کی گئی تھی  مگر اس پر قبضہ کرکے ہیون سٹی نامی پروجیکٹ کی تعمیر شروع کردی گئی رپورٹ کے مطابق منہاج قاضی نے زمین پر نعیم شمشاد ، فیصل ہاشمی ، عباس جعفری ، ڈاکٹر گل حسن زیدی اورالیاس سہگل کے ساتھ ملکر قبضہ کیا جبکہ قبضہ کی اس کارروائی میں ایم کیوایم لندن کے ایک رہنما کا بھانجا شرجیل محمد بھی ملوث تھا ۔ رپورٹ کے مطابق زمین پر قبضے میں پولیس افسر جاوید عباس نے سہولت کار کا کردار ادا کیا  ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پروجیکٹ کیلئے غیر قانونی این اوسی جاری کیا مگر بعد میں اسے منسوخ کردیا ۔