Friday, April 19, 2024

نائن زیرو پر چھاپہ اور کارکن کی ہلاکت، متحدہ نے تحریک التوا جمع کرا دی

نائن زیرو پر چھاپہ اور کارکن کی ہلاکت، متحدہ نے تحریک التوا جمع کرا دی
March 16, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ایم کیو ایم نے نائن زیرو پر چھاپے اور کارکن کی ہلاکت کے خلاف قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کا فیصلہ کر لیا اور دو تحاریک التوا جمع کرا دیں۔ تفصیلات کے مطابق نائن زیرو پر چھاپہ اور کارکن کی ہلاکت کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز نے بدھ کے روز چھاپہ مار کر کئی مطلوب افراد کو گرفتار کیا تھا۔ چھاپے کے دوران فائرنگ سے ایم کیو ایم کا ایک کارکن وقاص شاہ ہلاک ہو گیا۔ گرفتار افراد اور ایم کیو ایم کے رہنمائوں جن میں عامر خان بھی شامل تھے کو آنکھوں پر کالی پٹیاں باندھ کر عدالت پیش کیا گیا۔ ایم کیو ایم نے ان واقعات پر قومی اسمبلی میں آج شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی طرف سے فاروق ستار نے دو تحاریک التواء بھی قومی اسمبلی میں جمع کرائی ہیں جن پر ایم کیو ایم کے تمام ارکان اسمبلی نے دستخط کئے ہیں۔ پہلی تحریک التواء میں رینجرز کے چھاپے پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ دوسری میں وقاص شاہ کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے تعین کی اپیل کی گئی ہے۔