Friday, April 19, 2024

نائن زیرو سے گرفتار3ملزمان 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

نائن زیرو سے گرفتار3ملزمان 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
April 18, 2015
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نےنائن زیرو سےگرفتارملزم عبید کےٹو،نادرشاہ اورمجرم فیصل موٹا کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوادیا۔ تفیصلات کے مطابق نائن زیرو سےگرفتارتینوں ملزموں کو قتل،غیرقانونی اسلحہ اوردھماکا خیزمواد رکھنے کےالزام میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں پولیس نےحتمی چالان کی تیاری کیلئےمزید مہلت مانگتے ہوئےجوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی،جسےعدالت نے منظور کرلیا اورملزموں کو دومئی تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔ واضح رہےمجرم فیصل موٹا کوصحافی ولی بابرقتل کیس میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے،جبکہ عبید کےٹو اور نادر شاہ کو قتل کےکئی مقدمات میں شناخت کیا جاچکا ہے۔