Friday, May 17, 2024

نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن شاہد نے 10افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا

نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن شاہد نے 10افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا
July 2, 2015
کراچی (92نیوز) نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کا کارکن شاہد دوہزار سات سے سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا، دس افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا، سیکٹر انچارج کی ہدایت پر بھتہ وصولی کا بھی الزام۔ تفصیلات کے مطابق نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن شاہد نے 10 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ایم کیو ایم کارکن شاہد 2007ءسے سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔ شاہد پر سیکٹر انچارج کی ہدایت پر بھتہ وصولی کا بھی الزام ہے۔